Thursday 9 January 2014

چکر شروع




پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری
جمعرات کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے سامنے پیش ہو رہے ہیں جہاں ان
پر وزیراعظم ہاؤس میں پولوگراؤنڈ کی تعمیر کے ریفرنس میں فرد جُرم عائد کی
جائے گی۔



آصف علی زرداری صدارت چھوڑنے کے بعد بدھ کے روز پہلی مرتبہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔





آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ
نائیک گُزشتہ سماعتوں پر احتساب عدالت کو یقین دہانیاں کرواتے رہے ہیں کہ
اُن کے موکل عدالت میں پیش ہوں گے۔





اس سے پہلے سابق صدر سکیورٹی
وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے
کہا تھا کہ وہ انھیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔





آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کی
پیروی کرنے والے وکلا کا کہنا ہے کہ پولو گراؤنڈ میں اُن کے موکل کے خلاف
فرد جُرم عائد ہونے کے بعد وہ عدالت میں آصف زرداری کو پیشی سے مستثنٰی
قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔





جمعرات کو احتساب عدالت میں
پاکستان کے سابق صدر پر پولو گراونڈ ریفرنس میں فرد جُرم عائد ہونے کے
علاوہ اُن کے خلاف دائر دیگر چار ریفرنسوں میں گواہوں کے بیانات بھی قلمبند
کیے جائیں گے۔


 


No comments:

Post a Comment